Band SIM Khulwane Par Milne Wali Free MBs Istemaal Karna

 

بند سم کھلوانے پر ملنے والی فری MBs استعمال کرنے کا حکم

مجیب:مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3432

تاریخ اجراء: 02رجب المرجب 1446ھ/03جنوری2025ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میرا مفتی صاحب سے یہ سوال عرض ہے کہ اگر کوئی بندہ  پورا مہینہ سم بند رکھے پھر مہینے کے بعد موبائل میں ڈالے تو اُس پر کچھ MBs فری ملتی ہیں ۔ ان ایم بیز کو استعمال کرنا  کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں سم بند کرکےدوبارہ فعال (ایکٹیو) کرنے پرکمپنی کی طرف سے جو فری منٹس اورایم بیز کی سہولت  ملتی ہے، وہ کمپنی کی طرف سے تبرّع اور انعام ہےکہ کسی معاوضے کے بغیربطورخوداپنی مرضی سےاحسان کے طورپر یہ سہولتیں دی جاری ہی ہیں،نہ دینے میں کمپنی والوں کاکوئی نقصان نہیں تھا،لہذاان کا استعمال شرعاً جائز ہے۔

   فتاوی ہندیہ میں ہے "المتبرع من يقصد الإحسان إلى الغير من غير أن يقصد دفع الضرر عن نفسه" ترجمہ:متبرع وہ ہے جو اپنے سے نقصان دورکرنے کے ارادے کے بغیردوسرے پراحسان کاارادہ کرے۔ (فتاوی ہندیہ،ج03،ص297،دارالفکر،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم