مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-1036
تاریخ اجراء:
19محرم الحرام1445 ھ/07اگست2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیااصحابِ
کہف کے کتے کو بلعم بن باعورا کی اوربلعم بن باعوراکواصحاب کہف کےکتےکی
کھال قیامت کےدن پہنائی جائےگی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
”اصحابِ کہف کے کتے کو بلعم بن باعورا کی اوربلعم
بن باعوراکواصحاب کہف کےکتےکی کھال قیامت کےدن پہنائی جائے گی“اس
طرح کی روایت ہمیں نہیں
مل سکی۔البتہ یہ ضرور ہے کہ
بلعم بن باعورا ، اصحاب کہف رضی اللہ تعا لی عنہم کے کتے کی شکل میں
جہنم میں جائے گا اور اصحاب کہف کا کتا بلعم بن باعوراکی شکل میں
جنت میں جائے گا۔
مرقاۃ المفاتیح میں
ہے:”ورد أنه تعالى يدخل
النار بلعم ابن باعورا على صورة كلب أصحاب الكهف ويدخل الجنة كلبهم على صورة بلعم“یعنی وارد ہوا ہے کہ
اللہ تعالیٰ بلعم بن باعورا کو اصحابِ کہف کے کتے کی شکل
پر جہنم میں داخل کرے گا اور ان کے
کتے کو بلعم بن باعورا کی شکل میں جنت میں داخل فرمائے گا۔
(مرقاۃ المفاتیح،
جلد 5، صفحہ 188، مطبوعہ:بیروت)
امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ
فرماتے ہیں:”اصحابِ کہف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کتا بلعم
باعور کی شکل بن کر جنت میں جائے گا اور وہ اس کتے کی شکل ہوکر
دوزخ میں پڑے گا۔“(ملفوظات اعلی حضرت، صفحہ 366،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟