Baccho Ki Poem Gungunana Kaisa Hai ?

بچوں کی پوئم گنگنانا کیسا ؟

مجیب: ابوالفیضان عرفان احمدمدنی

فتوی نمبر: WAT-1008

تاریخ اجراء:       25محرم الحرام1444 ھ/24اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچوں کی جو اسکول میوزک پوئم ہوتی ہے ، کیا وہ ان کے ساتھ گنگنا سکتے ہیں ؟ گناہ تو نہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں اگر ان پوئمز کے ساتھ میوزک بھی چل رہا ہو ، تو ساتھ گنگنانا تو کیا ، سننا بھی جائز نہیں بلکہ بچوں کو بھی اس سے روکنا لازم ہے ۔ البتہ میوزک نہ ہو ، تو اس شرط کے ساتھ سن اور گنگنا سکتے ہیں کہ ان میں کوئی ناجائز یا اخلاق و حیا کے خلاف اشعار و الفاظ نہ ہوں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم