مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1844
تاریخ اجراء:26محرم الحرام1446ھ/02اگست2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک بکری ہے جو ابھی بیاہی نہیں اور نہ ہی اس نے کوئی بچہ جنا ہے لیکن دودھ دیتی ہے،اس کا یہ دودھ حلال ہے یا حرام؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بکری کا دودھ حلال ہےاسے پینے یا دیگر کسی بھی جائز کام میں استعمال میں لایا جاسکتا ہے،خواہ بکری نے بچہ جنا ہو یا نہیں۔
فتاویٰ یورپ میں ہے:”حلال چوپایوں کا دودھ خواہ بچہ پیدا ہونے سے پہلے اترے یا بعد میں یا بغیر حمل ہی اتر آئے عند الشرع اس کی ممانعت نہیں،اس کا پینا جائز ہے۔“(فتاوی یورپ،صفحہ521،شبیر برادرز، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟