مجیب: مفتی محمد ہاشم عطاری
فتوی نمبر:36
تاریخ اجراء: 03 ذو الحجۃ
الحرام1440 ھ/05اگست 2019 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے
بارے میں کہ کیا عورتیں بازو، ہاتھ، پاؤں اور ٹانگوں کے
بال منڈوا یا ترشوا سکتی ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورتیں بازو،
ہاتھ، پاؤں اور ٹانگوں کے بال اُتار سکتی ہیں۔
صدرالشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القَوی
لکھتے ہیں:”سینہ اور پیٹھ کے بال مونڈنا یا کتروانا اچھا
نہیں، ہاتھ، پاؤں، پیٹ پر سے بال دور کرسکتے ہیں۔
“
(بھارشریعت،3/585)
نیز
یہ بات علماء کے بیان کردہ اس مسئلے سے بھی ثابت ہوتی ہے
کہ کلائیوں وغیرہ پر بال ہوں تو ترشوا دیں تاکہ وضو میں
کم پانی استعمال ہو۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟