فتوی نمبر:WAT-205
تاریخ اجراء:23ربیع الاول 1443ھ/30اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا عورت کاافشاں پاؤڈر لگاناجائز
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورت کا افشاں پاؤڈر لگانا،جائز ہے،کہ یہ بھی زینت
حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہےاور عورت کا شریعت کے دائرے
میں رہ کر زینت
حاصل کرنا،جائزہے،بلکہ بعض صورتوں
میں ثواب بھی ہے،جیسے اگر
بیوی شوہر کے لئے زینت
کرے،تو مستحب اورباعثِ
ثواب ہے۔البتہ وضو و غسل میں اسے
اتار کر وضو و غسل کرنا ہوگا،کیونکہ افشاں جسم تک
پانی پہنچنے سے
مانع ہے اور جو چیز جسم تک پانی پہنچنے سے مانع ہو،تو اس کی موجودگی
میں وضو و غسل نہیں ہوتا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟