Apni Cousin, Chachi Aur Mumani Se Hath Milana

اپنی کزن، چاچی اور ممانی سے ہاتھ ملانا

مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1711

تاریخ اجراء:27ذوالقعدۃالحرام1445ھ/05جون2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا کزن، چاچی، ممانی سے ہاتھ ملا سکتے ہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   صرف کزن ہونا ، چاچی ہونا یا ممانی ہونا ان کو محرمات عورتوں میں داخل نہیں کر سکتا، اگر ان سے اس رشتے کے علاوہ کوئی دوسرا محرم والا رشتہ نہیں، تو یہ سب نا محرم ہیں اور نامحرم عورت سے ہاتھ ملانا، ناجائزو گناہ، حرام اور تعلیماتِ دینیہ کے صریح خلاف ہےچاہے  وہ کنواری ہو یا  شادی شدہ ہو۔لہٰذا لازم ہے کہ کزن یا کسی بھی نامحرم عورت سے ہرگز  ہاتھ نہ ملایا جائے  اور مناسب اندازمیں ان کو حکم شریعت سے آگاہ بھی کردیا جائے تاکہ وہ بھی اس گناہ سے باز آئیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم