Aloe Vera Kawar Gandal Ka Istemal Karna Kaisa Hai ?

ایلو ویرا (کوارگندل) کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2090

تاریخ اجراء: 23محرم الحرام1444 ھ/22اگست2022   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایلو ویرا کا استعمال جائز ہے؟اس کا خارجی استعمال چہرے وغیرہ پرکیا جاتا  ہے تاکہ چہرے کی رنگت نکھرے،کیل مہاسیں ختم ہوں،اس کے علاوہ اس کے دیگر استعمال بھی ہیں،یونہی اسےدرد وتکلیف کو ختم کرنے کے لئے بھی کھایا جاتا ہے ۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ایلو ویرا کاخارجی استعمال اورکھاناجائز ہے۔اس کی ممانعت کی  کوئی وجہ نہیں ، لہٰذا شریعت مطہرہ کے  واضح اصول ”الاصل فی الاشیاء الاباحۃ“ (یعنی جب تک حرمت  و ممانعت پر دلیل قائم نہ ہوجائے اشیاء میں اصل اباحت ہے)کے تحت جائز  ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم