مجیب:
فرحان
احمد عطاری
مدنی
فتوی
نمبر: Web-638
تاریخ اجراء: 08ربیع الثانی 1444 ھ/04 نومبر 2022 ء
دارالافتاء
اہلسنت
(دعوت
اسلامی)
سوال
کیااللہ
عزوجل کو معلم
(استاد)کہہ
سکتے ہیں ؟
بِسْمِ
اللہِ
الرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ
بِعَوْنِ
الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ
اَللّٰھُمَّ
ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
اللہ
تعالی کی طرف
تعلیم کی
اسناد کرتے
ہوئے یہ کہنا
کہ اللہ تعالی
نے سکھایا ہے
، بالکل جائز
اور قرآن پاک
سے ثابت ہے
مگر لفظِ معلم
اللہ تعالیٰ
کے لئے
استعمال نہیں
کرسکتے۔ کیونکہ
اس لفظ کا
اطلاق عرفاً
اس شخص پر
ہوتا ہے جو
بطورِ پیشہ
اًجرت پر
پڑھاتا ہے ۔
اللہ
تعالی کو معلم
نہ کہنے کے متعلق
تفسیر بیضاوی
میں ہے: ”ان
التعليم يصح
اسناده الى
الله تعالى،
وان لم يصح
اطلاق المعلم
عليه
لاختصاصه بمن
يحترف به“یعنی
: سکھانے کی نسبت
اللہ تعالی کی
طرف کرنا
اگرچہ درست ہے
مگر اللہ تعالی
کو معلم نہیں
کہہ سکتے کیونکہ
عرفاً یہ
بطورِ پیشہ
سکھانے والے
کے ساتھ خاص
ہے ۔ (تفسیر
البیضاوی ،
جلد1، صفحہ70،
دار احیاء
التراث العربی،بیروت
)
مراۃ
المناجیح میں
ہے:”اﷲ تعالی
کو معلم نہیں
کہہ سکتے اگرچہ
وہ خود
فرماتاہے:عَلَّمَ
الْقُرْاٰنَکیونکہ
معلم عمومًا
تنخواہ دار
مدرسین کو کہا
جاتا ہے اور
جو لفظ دو
معنے رکھتا ہو
اچھے اور برے
اس کو اﷲ تعالی
کے لیے
استعمال نہیں
کرسکتے۔اﷲ
تعالی کے نام
توقیفی ہیں جو
نص میں وارد
ہوگئے ان ہی
سے اسے پکارا
جائے۔“ (مراۃ
المناجیح ،
جلد5، صفحہ383،ضیاء
القرآن،
لاھور)
وَاللہُ
اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ
وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی
اللّٰہُ
تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟