Alcohol Mili Beauty Cream Istemal Karna

الکحل ملی بیوٹی کریم استعمال کرنا

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-490

تاریخ اجراء: 23 جمادی الاخری  1443ھ/27جنوری 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جس بیوٹی کریم میں الکوحل ملا ہو اس کو لگا کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    فی زمانہ فقہائے کرام نے عموم بلوی اور دفع حرج کی وجہ سے بیرونی استعمال والی وہ چیزیں، جن میں الکحل  ملا ہو،اسے جائز قرار دیا ہے لہذا جس بیوٹی کریم میں الکحل ملا ہو(اس کے علاوہ کوئی ناپاک چیزمثلامرداریاسوئرکی چربی وغیرہ کااس میں ڈالاجانایقینی طورپرثابت نہ ہوتو) اس کو لگا کر نماز پڑھنا جائز ہے ،البتہ بچنا بہتر ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم