جمعہ کے دن کپڑے دھونا کیسا؟

مجیب:مولانا شفیق صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر: Aqs 1280

تاریخ اجراء:14جمادی الثانی1439ھ/03مارچ 2018ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علماءِ دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ خواتین میں مشہور ہے کہ  جمعہ کے دن کپڑے دھونے کی شرعاً ممانعت ہے ۔ اس بات کی شرعی کیا حیثیت ہے اور اگر ممانعت ہے ، تو کیا جمعہ کی نماز ادا ہوجانے کے بعد بھی نہیں دھو سکتے ؟

سائلہ:معلمہ (مدرسۃ المدینہ ، صدر،کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    جمعہ کے دن کپڑے دھونے کی کوئی کسی قسم کی ممانعت نہیں ہے۔ اس دن بھی کپڑے دھونا شرعاً بالکل جائز ہے۔سب  پر لازم ہے کہ دینی احکام سیکھ کر اس کے مطابق عمل کیا کریں اور ہر سنی سنائی بات آگے نہ پہنچایا کریں اور یہ بھی یاد رہے کہ دینی شرعی مسائل اپنی اٹکل سے بتانا ، تو بالکل بھی جائز نہیں  ، لہٰذ امکمل احتیاط کرنی چاہیے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم