ان شاء اللہ اور انشاء اللہ دونوں طرح لکھنے کا حکم |
مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:pin:58 |
تاریخ اجراء:25شوال المکرم1436ھ/11اگست2015ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل کچھ احباب کی طرف سے یہ بات سننے کو مل رہی ہے کہ ”ان شاء اللہ“کو اردو میں یوں ”انشاء اللہ “لکھنا ناجائز ہے ، بلکہ بعض صورتوں میں کفریہ معنیٰ تک ہوجائیں گے ۔ برائے کرم اس بارے میں رہنمائی کریں ۔ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
لفظِ”ان“اورلفظِ”شاء“ کوملاکرلکھنایعنی یوں ”انشاء اللہ “یہ بھی درست ہے اورانہیں جدا جداکرکے لکھنایعنی یوں ”ان شاء اللہ“یہ بھی درست ہے ، ہاں بہتریہی ہے کہ جداجداکرکے لکھاجائے،کہ اصل طریقہ یہی ہے، بقیہ سوال میں جو معنی بیان کیا ہے ، وہ ہرگز درست نہیں اور نہ ہی ایسے کھینچ تان کر معنی بنانا ، درست ہے ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟