گوہ کھانے کا حکم
مجیب: سید
مسعود علی العطاری المدنی
مصدق: مفتی ابو محمد علی اصغر العطاری المدنی
فتوی نمبر:Web-62
تاریخ اجراء: 28 جمادی الاخریٰ 1442 ھ/11فروری 2021 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں
علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ گوہ کھانا، جائز ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی نہیں! احناف کے نزدیک گوہ کھانا،جائزنہیں۔حدیثِ
پاک میں ہے:”ان رسول اللہ
صلی اللہ ٰعلیہ وسلم نھی عن اکل لحم الضب“ترجمہ: رسولِ اکرم صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے گوہ کا گوشت کھانےسےمنع فرمایا۔
(ابوداؤد، کتاب الاطعمۃ،
الحدیث3796)
مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ
الرحمہ لکھتے ہیں: ”یہ حدیث امام اعظم اقدس سرہٗ کی
دلیل ہے کہ گوہ حرام ہے۔“
(مراٰۃ المناجیح، جلد 5، صفحہ 672، ضیاء القرآن لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کنڈا لگا کر بجلی استعمال کرنے کاحکم
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
جوان استاد کا بالغات کو پڑھانےکا حکم؟
شوہر کے انتقال کے بعد سسر سے پردہ لازم ہے یانہیں؟
کیا دلہن کو پاؤں میں انگوٹھی پہنانا جائز ہے؟
مرد کا جوٹھا پانی پینے کا حکم
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟