کیا حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام نے مٹی کے علاوہ برتن استعمال فرمائے ہیں؟

مجیب:مولانا سر فراز صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر: Har-4145

تاریخ اجراء:02محرم الحرام 1442ھ/22اگست2020ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے مٹی کے برتنوں کے علاوہ پیتل  یا اور کوئی برتن استعمال فرمائے یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    حضوراقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے مٹی یا کاٹھ (لکڑی)کے برتن اور پانی کے لیے مشکیزے کا استعمال ثابت ہے،اس کے علاوہ پیتل یا تانبے وغیرہ کے برتنوں میں کھانا،پینا ثابت نہیں ہے۔

سیدی اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن فرماتے ہیں:’’حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے تانبے ،پتیل کے برتنوں میں کھانا،پینا ثابت نہیںِ، مٹی یا کاٹھ کے برتن تھے اور پانی کے لئے مشکیزے بھی۔واللہ تعالی اعلم۔‘‘

(فتاوی رضویہ،ج22،ص129،مطبوعہ:رضا فاؤنڈیشن ،لاھور)

وَاللہُ اَعْلَمُ  عَزَّوَجَلَّ  وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم