10 Muharram Ko Kapre Dhona Aur Nahana

دس محرم کو کپڑے دھونا اور نہانا

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-1034

تاریخ اجراء: 13محرم الحرام1445 ھ/01اگست2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   سنا ہے کہ  10 محرم کو کپڑے دھونا ،نہانا، منع ہے؟ اور وجہ یہ بتائی کہ جس سے پانی کا ضیاع ہے،کیا یہ صحیح ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سوال میں ذکر کردہ بات کی کوئی حقیقت نہیں ، 10محرم کو کپڑے بھی دھو سکتے ہیں اور نہا بھی سکتے ہیں شرعاً کوئی حرج نہیں۔جہاں تک تعلق پانی کے اسراف کا ہے تو کپڑے دھونے اور نہانے وغیرہ میں پانی کا اسراف نہیں ہے۔ ہاں اگر کوئی پانی بے جا استعمال کرے تویہ دس محرم کے ساتھ خاص نہیں بلکہ  ہر وقت ہی منع ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم