مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-1049
تاریخ اجراء:
28محرم الحرام1445 ھ/18اگست2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
زندہ رشتہ داروں کی
طرف سے عمرہ کر سکتے ہیں؟ کیا ہر چکر میں الگ الگ نام لینا
ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
زندہ رشتہ داروں کی طرف سے عمرہ کر سکتے ہیں۔واضح
رہے کہ یہ ایصال ثواب ہے،یہ ایک وقت میں تمام
مسلمانوں کو بھی کیا جاسکتا ہے بلکہ بہتر یہی ہے کہ سب کو
کیا جائے تاکہ سب ثواب پائیں،
کسی ایک کو خاص کر کے بھی ایصال ثواب کرنے کی نیت
سے اسی کی طرف سے عمرہ یا طواف کر سکتے ہیں نام لینا
ضروری نہیں۔
نیز سب کی
طرف سے کرنے کی صورت میں ہر کسی کا الگ الگ چکر میں نام لینا
ضروری نہیں سب کی نیت کرنے سے سب کو ہو جائے گا البتہ
عمومی ایصال ثواب میں بعض بزرگوں کا خاص نام لے کر ایصال
ثواب کرنا ان کے نام سے تبرک لینے کے لیے ہوتا ہے، ان کا نام لینے
میں کوئی حرج نہیں ، ورنہ بغیر ان کا نام لیےسب کی
نیت کرنے سے بھی سب کو ایصال ثواب ہو جاتا ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟