Yom e Arafah ka Roza Kis Mulk Ke Hisab Se Hoga ?

عرفہ کا روزہ کس ملک کے حساب سے ہوگا ؟

مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر:WAT-1766

تاریخ اجراء: 03ذوالحجۃالحرام1444 ھ/22جون2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عرفہ کا روزہ کس دن رکھنا چاہئے،کیا مکہ شریف کے عرفہ والے دن رکھیں یا اپنے ملک میں نو ذو الحجہ والے دن رکھیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   یومِ عرفہ نو ذو الحجہ ہی  کا دوسرا نام ہے، یہ دن ہر ملک میں اپنی تاریخ کے اعتبار سے ہوتا ہے، اس دن کو صرف حاجیوں کے  وقوفِ  عرفات والے  دن کے ساتھ ہی خاص کرنا درست نہیں۔ لہذا  چاند کی رؤيت كے حساب سےجس ملک میں جب نو(9) ذو الحجہ ہوگی،اُس ملک والوں کیلئے وہی دن  یومِ عرفہ ہوگا  اور وہاں کے لوگ  اُسی دن یومِ عرفہ کا روزہ رکھیں گے۔

   مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ مراٰۃ المناجیح میں ارشاد فرماتے ہیں:’’ (ذو الحجہ کی)نویں تاریخ کو بھی عرفہ کہتے ہیں ‘‘۔(مراۃ المناجیح،جلد4،صفحہ144،نعیمی کتب خانہ، گجرات)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم