مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری
مدنی
فتوی نمبر:Web-1271
تاریخ اجراء: 05جمادی الثانی1445
ھ/19دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
احرام باندھے تو اس کے بعد وضو اور سونے کے لئےاحرم کھول سکتے ہیں ؟عورت
اور مرد دونوں کے لئے کیا حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
وضو کرتے وقت (پردے کا خاص خیال کرتے ہوئے )احرام کھولنے
کی شرعاً کوئی ممانعت نہیں ،
ہاں ! اگر احرام کی پابندیاں
ابھی باقی ہیں تو (وضو کیلئے ہو یا سونے کیلئے ) بہرحال سلے ہوئے کپڑے نہیں پہن سکتے ۔نیز اسلامی بہنوں کیلئے احرام کے باب میں حکم یہ
ہے کہ وہ حسبِ معمول سِلے ہوئے کپڑے پہنیں ، نیز دستانے اور موزے بھی پہن سکتی
ہیں ، سر بھی ڈھانپیں مگر چہرے پر چادر نہیں اَوڑھ سکتیں، البتہ غیر مردوں سے چہرہ چھپانے کے لئے
ہاتھ کا پنکھا یا کوئی کتاب وغیرہ سے ضرورتاً آڑکرلیں
۔ احرام میں عورتوں کو کسی ایسی چیز سے منہ
چھپانا جو چہرے سے چپٹی ہو حرام ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟