مجیب: ابو الحسن جمیل
احمد غوری العطاری
فتوی نمبر:Web-794
تاریخ اجراء:11جماد ی الاوّل1444 ھ /06دسمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عمرے میں دَم واجب ہونے سے مراد کسی جنایت
کی وجہ سے بکرے، بکری یا بھیڑ وغیرہ کی قربانی واجب ہونا ہے۔
اگر کسی پر دَم
واجب ہوا تو اس پر دَم کی ادائیگی واجب ہوگی،ہاں
فوری ادائیگی واجب نہیں بلکہ تاخیر کرنا بھی
جائز ہے البتہ بہتر یہ ہے کہ فوراً
ادا کر دے،اور اگر ایسی حالت ہوجائے کہ زندہ رہنےکی امید
نہ رہے تو اب فوری ادا کردے کہ اگر بلا عذر شرعی ادا کیے بغیر
مر گیا تو گناہگار ہوگا لہٰذا ادا کردے یا ورثاء کو اپنی
طرف سے دَم ادا کرنے کی وصیت
کرجائے اور اگر اس نے وصیت نہیں کی تو ورثاء اپنی طرف سے
بھی اس پر لازم آنے والا دَم ادا کر سکتے ہیں نیز کفارے کی قربانی حرم ہی میں
کی جاسکتی ہے،پاکستان وغیرہ ،غیر حرم میں نہیں
ہوسکتی۔اگر اب حرم میں خود جاکر ادا نہیں کرسکتا تو کسی
کو رقم دے کر حرم میں دَم ادا کرنے کے لیے وکیل کردے اور وہ شخص
حرم میں اس کی طرف سے دَم ادا کردے۔(فتاوی حج و عمرہ، حصہ 1 ،صفحہ 116) (ارشاد
الساری الی مناسک علی القاری،صفحہ 423،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟