Umrah Ki Sae Se Pehle Tawaf Karna

عمرہ کی سعی سے پہلے طواف کرنا

مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-594

تاریخ اجراء: 27رجب المرجب  1443ھ/01مارچ 2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عمرہ کاطواف کرنےکےبعدسعی سےپہلےنفلی طواف کرسکتےہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عمرے کے طواف کے بعد سنت یہ ہے کہ اگر مکروہ وقت نہ ہو تو فوراً طواف کی دو رکعتیں اور اس کے فوراً بعد سعی کی جائے، بلاعذر سعی میں تاخیر مکروہ ہے  ۔ہاں اگر تاخیر کسی عذر کی وجہ سے ہو مثلاً تھک چکا ہے آرام کرکے سعی کرنا چاہتا ہے تو حرج نہیں۔ نیز اگر کوئی بغیر عذر کے بھی تاخیر کرتا ہے تو اس پر دم وغیرہ کچھ لازم نہیں ہوگا۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں عمرہ کا طواف کرنے کے بعد سعی سے پہلے دوبارہ نفلی طواف کرنا خلاف سنت ہے مگر اس پر دم وغیرہ کچھ لازم نہیں۔ 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم