مجیب:مولانا محمد نوید چشتی عطاری
فتوی نمبر:WAT-2811
تاریخ اجراء:07ذوالحجۃالحرام1445
ھ/14جون2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کسی نےعمرے
کے طواف کے دوران سیدھا کندھا کھول
کر طواف نہیں کیا، تو کیا اس طواف کو دوبارہ ادا کرنا ہو گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جس طواف کے بعدسعی ہو، اس طواف
میں رمل سنت ہے اور اگر وہ طواف حالتِ احرام میں کیا جائے، تو ”اضطباع “
یعنی دائیں کندھے کو کھلا رکھنا بھی سنت ہے،ورنہ
نہیں ، اس کے مطابق عمرے کے طواف میں اضطباع کیا جائے گا، البتہ
اگر کسی نے اضطباع نہیں کیا، تو بھی اس کا طواف ادا ہو
جائے گا،ہاں!سنت کی خلاف ورزی لازم آئے گی۔
لباب و شرح لباب میں ہے” (وهو) أي الاضطباع (سنة في كل طواف بعده سعي) كطواف القدوم والعمرة
وطواف الزيارة على تقدير تأخير السعي، وبفرض أنه لم يكن لابساً فلا ينافي ما قال
في «البحر» من أنه لا يسن في طواف الزيارة، لأنه قد تحلل من إحرامه ولبس المخيط،
والاضطباع في حال بقاء الإحرام “ترجمہ:اضطباع
ہراس طواف میں سنت ہے جس کے بعد سعی ہو جیسا کہ طواف قدوم،طواف
عمرہ اور طواف زیارت جبکہ طواف زیارت کے بعدسعی ہواور سلے ہوئے
کپڑے نہ پہنے ہوں،اور یہ اس کے منافی نہیں جو بحر میں کہا
گیا ہے کہ اضطباع طوافِ زیارت میں مسنون نہیں
کیونکہ اس صورت میں وہ احرام سے نکل کر سلے ہوئے کپڑے پہن چکا جبکہ
اضطباع احرام کی حالت میں ہوتا ہے۔ (لباب و شرح لباب،باب دخول
مکۃ،ص 183،المکتبۃ الامدادیۃ، السعودیۃ)
بنایہ شرح ہدایہ میں ہے” الاضطباع سنة ۔۔۔ ولو ترك
الاضطباع والرمل لا شيء عليه عند الجمهور، وعليه الإجماع “ترجمہ:اضطباع سنت ہے،اگر
کسی نے اضطباع و رمل دونوں ترک کر دئے تو جمہور کے نزدیک اس پر کچھ
بھی لازم نہیں ہوگا اور اس پر اجماع ہے۔ (بنایہ شرح
ہدایہ،کتاب الحج،ج 4،ص 195،دار الکتب العلمیۃ، بیروت)
رفیق الحرمین میں ہے”سوال:جس طواف
میں اضطباع اور رمل کرنا تھا،اس میں نہ کیا تو کیا کفارہ
ہے؟
جواب:کوئی کفارہ نہیں،البتہ عظیم سنت
سے محرومی ضرور ہے۔ (رفیق
الحرمین،ص 281،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟