Umrah Ke Tawaf Ke Baad Saie Mein Takheer Karna

عمرے کے طواف کے بعد سعی میں تاخیر کرنا

مجیب: مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2156

تاریخ اجراء: 21ربیع الثانی1445 ھ/06نومبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عمرہ کا طواف کرنے کے بعد تھکاوٹ ہوگئی اور سوگئے تو کیا اب اگلے دن سعی ہوسکتی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عمرے کے طواف کے بعد سنت یہ ہے کہ اگر مکروہ وقت نہ ہو تو فوراً طواف کی دو رکعتیں اور اس کے فوراً بعد سعی کی جائے، بلاعذر سعی میں تاخیر مکروہ ہے ۔ہاں اگر تاخیر کسی عذر کی وجہ سے ہو مثلاً تھک چکا ہے، آرام کرکے سعی کرنا چاہتا ہے تو حرج نہیں۔ نیز اگر کوئی بغیر عذر کے بھی تاخیر کرتا ہے توسعی تب بھی درست ہوجائے گی اور اس پر دم وغیرہ کچھ لازم نہیں ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم