مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2329
تاریخ اجراء: 19جمادی الثانی1445
ھ/02جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جن
خواتین نے عمرہ کرنے کے بعد تقصیر مدینہ شریف پہنچ کر
کی ،تو اُن پر حدود حرم سے باہر
تقصیر کرنے کی وجہ سے دم لازم ہوگا،کیونکہ حج ہو یا
عمرہ دونوں میں ہی حلق
یا تقصیر کا حدودِ حرم میں ہونا واجب ہے،اگر
حج یا عمرے میں کوئی شخص حرم سے باہر کسی مقام پر
حلق یا تقصیر کرے ،تو اس پر دم لازم ہوتا ہے۔لہذا پوچھی
گئی صورت میں اُن خواتین
پر اولاً تو یہی لازم تھا کہ وہ عمرہ کرنے کے بعد تقصیر
حدودِ حرم میں ہی کرتیں،مگر جب انہوں نے تقصیر حدودِ حرم
میں نہیں کی اور مدینہ شریف پہنچ
جانے کے بعد تقصیر کی تو اُن
پردم لازم ہوگیا ،جس
کی ادائیگی حدود حرم میں کرنا ضروری ہوگا۔
نیزمذکورہ صورت میں اگر بلاعذرِ شرعی جان بوجھ کر حرم میں
تقصیر نہ کی ہو،تو اس صورت
میں دَم کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ توبہ کرنا بھی
لازم ہوگا۔
رد
المحتار علی الدر المختار میں ہے :” یجب دم لوحلق للحج أوالعمرۃ فی الحل لتوقتہ بالمکان “ترجمہ:اگر کسی شخص نے حج یا عمرہ
میں مقام حل میں حلق کروایاتو
دم واجب ہوجائے گاکیونکہ حلق کے لیے شرعی اعتبارسے جگہ (حدودحرم ) مخصوص ہے ۔ (ردالمحتار
علی الدر المختار،باب الجنایات،جلد3،صفحہ666،مطبوعہ کوئٹہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟