مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-1756
تاریخ اجراء: 30ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/19جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا عمرہ کی سعی کرنے کے بعد اپنے روم میں جا کر حلق کروا سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جواب سے قبل تمہیداً یہ مسئلہ سمجھ لیجئے کہ احرام سے نکلنے کے لیےکیاجانے والا حلق یا تقصیر ،حدودِ حرم کے اندر کروانا ضروری ہے، حدودِ حرم سے باہر کروانے کی صورت میں دَم لازم ہوگا، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر روم (رہائش گاہ) حدودِ حرم کے اندر اندر ہے، تو افعالِ عمرہ ادا کر لینے کے بعد روم میں جا کر بھی حلق یا تقصیر کروا سکتے ہیں، لیکن اگر روم حدودِ حرم سے باہر ہو، تو وہاں جا کر حلق یا تقصیر کروانا، جائز نہیں، اگر وہاں کروایا، تو دم لازم آئے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟