مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1017
تاریخ اجراء: 27محرم الحرام1444 ھ/26اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہم
تمام گھر والے عمرہ کرنے گئے تھے
واپس آنے سے پہلے فقط میرے شوہر نے طواف وداع کیا تھا میں
نے اور میرے بچوں نے نہیں کیا اب معلوم کرنا ہے کہ ہم پر کفارہ یا ہدیہ وغیرہ
کتنا لازم ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صورت ِ مسئولہ میں آپ
اور آپ کے بچوں پر کچھ لازم نہیں
ہے کیونکہ طواف وداع
آفاقی(یعنی میقات کی حدود سے باہر رہنے
والے) حاجی پرواجب ہوتاہےاور یہ
حج کے بعد مکہ شریف سے رخصت ہوتے ہوئے کیا جاتاہے جبکہ آپ حج کے لیے نہیں
بلکہ عمرہ کے لیے گئے ہیں
اور عمرہ کرنے والے پر طواف وداع واجب نہیں ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟