مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر: WAT-1275
تاریخ اجراء: 27ربیع الثانی 1444 ھ/23نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جناب
کیا عمرہ کرنے والے کے لیے بھی طوافِ وداع واجب ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عمرہ
کرنے والے پر طواف وداع واجب نہیں ہوتا۔ چنانچہ صدر الشریعہ مفتی
امجد علی اعظمی علیہ
الرحمہ بہار شریعت میں نقل
فرماتے ہیں "(حاجی کا)جب ارادہ رخصت کا ہو طوافِ وداع بے رَمل و
سعی و اِضطباع بجا لائے کہ باہر والوں پر واجب ہے۔ ہاں وقت رُخصت عورت
حیض یا نفاس سے ہو تو اس پر نہیں، جس نے صرف عمرہ کیا ہے
اس پر یہ طواف واجب نہیں پھر بعد طواف بدستور دو رکعت مقام ابراہیم
میں پڑھے" (بہار شریعت،جلد1،حصہ6،صفحہ1151،مکتبۃ
المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟