مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر: WAT-1508
تاریخ اجراء: 27شعبان المعظم1444 ھ/20مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیاعمرے کے افعال ادا کرنے کےبعد اور حلق کروانے سے
پہلے نفلی طواف کرسکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عمرے کا حلق کروانے سے پہلے نفل طواف نہ کیاجائے کہ یہ
عمل خلاف سنت ہے بلکہ پہلے عمرے کے تمام افعال ادا کرنے کے بعد حلق کروا کر احرام
سے باہر آجائیں پھر اگر نفلی طواف کرناہوتو کرلیاجائے ، البتہ
ایسا کرنے کی وجہ سے کوئی دم، صدقہ یا کفارہ وغیرہ
لازم نہیں ہو گا۔
فتاوی
حج وعمرہ میں ہے:”اگر اس نے
سعی کے بعد حلق یا تقصیر سے قبل نفلی طواف کیا
ہوتاتو بھی اس پر کوئی کفارہ لازم نہ ہوتا ،اگرچہ یہ بھی
خلاف سنت ہے ۔“(فتاوی حج و عمرہ ،حصہ 07،صفحہ 34،
جمیعت اشاعت اھلسنت پاکستان )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟