مجیب: ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
فتوی نمبر:
Nor-13228
تاریخ اجراء: 28 جمادی الثانی 1445
ھ/11 جنوری 2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پاکستان سے عمرہ کے لیے
گئے، عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد اگلے دن منی ، مزدلفہ، عرفات اور مسجدِ نمرہ
وغیرہ کی زیارت کے لئے گئے، تو واپسی میں احرام باندھنا ضروری ہے ؟ اگر کسی
نے احرام نہ باندھا اور ویسے ہی واپس آگیا، تو کیا حکم
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
منی
و مزدلفہ حدودِ حرم میں شامل ہیں، لہٰذا عمرہ کی
ادائیگی کے بعدزیارت کے لئے ان مقامات پر چلے گئے، تو
واپسی پر احرام باندھنا لازم نہیں بلکہ اگر حدودِ حرم سے بھی
باہر نکل گئےجیسے میدانِ عرفات میں چلے گئے، لیکن
میقات سے باہر نہ گئے، تو بھی واپسی پر احرام باندھنا
ضروری نہیں ، بغیر
احرام باندھے بھی واپس
حرم سے باہر حل
میں کسی مقام پر گیا، تو واپسی پر احرام باندھنا
ضروری نہیں۔بغیر احرام واپس
تنویر الابصار ودرِ مختار میں
ہے:”(حل
لاھل داخلھا)یعنی لکل من وجد فی داخل المواقیت (دخول
مکۃ غیر محرم) ما لم یرد نسکا“یعنی
ہر وہ شخص جو میقات کے اندر موجود ہو،اسے بلا احرام مکہ میں داخل
ہونا، جائز ہے بشرطیکہ اس کاحج
یا عمرہ کرنے کا ارادہ نہ ہو۔(الدر المختار
علی تنویر الابصار،جلد3،صفحہ 553۔554، مطبوعہ:کوئٹہ)
اگر عمرہ کی نیت ہو تو اب
احرام باندھنا ضروری ہوگا اور احرام حل میں کسی بھی مقام
سے باندھا جا سکتا ہے۔اس کے متعلق علامہ ابنِ عابدین شامی
رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں:”اما ان ارادہ وجب علیہ
الاحرام قبل دخولہ ارض الحرم فمیقاتہ کل الحل الی الحرم“ یعنی اگر اس کا حج یا عمرہ کرنے کا ارادہ ہو، تو زمینِ حرم میں
داخل ہونے سےپہلے اس پر احرام واجب ہے، پس اس کی میقات تمام حِل ہے
حرم تک۔(ردالمحتار
علی الدر المختار،جلد3، صفحہ554،مطبوعہ:کوئٹہ)
صدر الشریعہ مفتی امجد
علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”مکہ والے اگر
کسی کام سے بیرونِ حرم جائیں ،تو انہیں واپسی کے
لئے احرام کی حاجت نہیں اور میقات سے باہر جائیں ، تو اب
بغیر احرام واپس
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟