مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-777
تاریخ اجراء: 03ذیقعدۃالحرام1443
ھ/03جون2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حدیث پاک میں ہے کہ جس نے میری
قبر کی زیارت کی ، اسے میری شفاعت ملے گی، تو
آجکل تو قبر انور کو دیکھنا ممکن نہیں ، تو کیا سنہری
جالیوں کے دیکھنے
سے یہ بشارت مل جائے گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر کوئی شخص نبی پاک صلی
اللہ علیہ والہ وسلم کی قبر انور کی زیارت کے قصد سے سنہری
جالیوں کے سامنے بھی حاضر ہو، اسے بھی ان شاء اللہ عزوجل بیان
کردہ فضیلت حاصل ہو گی، کیونکہ اس کے علاوہ بعض احادیث مبارکہ میں قبر انور کی زیارت کی
قید کے بغیر شفاعت کی بشارت ذکر کی گئی ہے مثلاً
ارشادفرمایا:"جو مدینے میں میری زیارت
کے لیے حاضر ہوا، تو اس کے لیے قیامت کے دن میری
شفاعت واجب ہوگئی ۔"
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟