پہلا عمرہ کرنے کے بعد مزید عمرے کرنا افضل ہے یا طواف ؟ |
مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر: Pin-6183 |
تاریخ اجراء:08شوال المکرم1440ھ/12جون2019ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر عمرے کے لیے جائیں، تو پہلا عمرہ کرنے کے بعد مزید نفلی عمرے کرنا افضل ہے یا طواف کرنا؟ سائل:محمد شفیق اطہر (واہ کینٹ) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
جن اوقات میں عمرہ کرنا ، جائز ہے، ان میں نفلی عمرہ کرنا، نفلی طواف سے افضل ہے، کیونکہ عبادات میں سے افضل عبادت وہ ہے، جس میں مشقت زیادہ ہو اور طواف کی بنسبت عمرہ کرنے میں وقت بھی زیادہ صَرف ہوتا ہے اور مشقت بھی زیادہ ہے۔ حدیث میں ہے: ’’افضل العبادات احمزھا‘‘ ترجمہ: عبادات میں سے افضل وہ ہے، جس میں زحمت زیادہ ہو ۔ ‘‘ (المقاصد الحسنہ، جلد 1، صفحہ 130، مطبوعہ بیروت) حضرت علامہ مخدوم ہاشم سندھی علیہ الرحمۃ حیات القلوب میں فرماتے ہیں:’’اختلاف کردہ اند علماء درانکہ عمرہ افضل است از طوافِ کعبہ در اوقات جوازِ عمرہ یا آنکہ طواف افضل است از عمرہ و شیخ ابن حجر مکی گفتہ کہ معتمد آن است کہ عمرہ افضل است از طواف۔ وشیخ علی قاری گفتہ کہ اظہر آنست کہ طواف افضل است بواسطہ بودن او مقصود بذات ومشروعیت او در جمیع حالات، واین اختلاف وقتی است کہ برابر باشد مدت ہر دو، اما اگر مدتِ عمرہ زیادہ باشد از مدتِ طواف، لا جرم عمرہ افضل باشد از طواف کما لا یخفی ‘‘ ترجمہ: جن اوقات میں عمرہ کرنا ، جائز ہے، ان میں عمرہ کرنا طوافِ کعبہ سے افضل ہے یا طوافِ کعبہ عمرے سے؟ اس میں علماء کا اختلاف ہے۔ شیخ ابن حجر مکی فرماتے ہیں کہ معتمد قول یہ ہے کہ عمرہ ادا کرنا طواف سے افضل ہے اور شیخ ملا علی القاری نے فرمایا: اظہر قول یہ ہے کہ طواف افضل ہے کہ وہ مقصود بالذات اور تمام حالات میں مشروع ہے۔ اور یہ اختلاف اس وقت ہے کہ جب دونوں کی مدت برابر ہو اور اگر عمرہ کی مدت طواف سے زیادہ ہو، تو پھر عمرہ یقیناً طوافِ کعبہ سے افضل ہے، جیسا کہ مخفی نہیں ۔ ‘‘ (حیاۃ القلوب فی زیارۃ المحبوب، صفحہ 236، مطبوعہ ادارۃ المعارف، کراچی) |
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟