مجیب: مولانا عابد عطاری
مدنی
فتوی نمبر:Web-1517
تاریخ اجراء: 23شعبان المعظم1445 ھ/05مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا پیدل حج پر جانے سے زیادہ
ثواب ملتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں !پیدل حج کرنے کا
ثواب زیادہ ہے۔
کنز العمال میں ہے طبرانی کے حوالے سے
حدیث پاک ہے:”إن للحاج الراكب بكل خطوة
تخطوها راحلته سبعين حسنة وللماشي بكل خطوة يخطوها سبعمائة حسنة “یعنی سوار ہوکر حج کرنے
والے کو اس ہر قدم کے بدلے ستر نیکیاں ملیں گی جو اس
کی سواری چلے اور پیدل حج کرنے والے کو ہر اس قدم کے بدلے جو وہ
چلے گا سات سو نیکیاں ملیں گی۔(کنز العمال، حدیث 11789، الجزء
الخامس، صفحہ 4،دارالکتب العلمیۃ، بیروت)
بہار شریعت
میں ہے :”پیدل کی طاقت ہو تو پیدل حج کرنا افضل ہے۔
حدیث میں ہے: ''جو پیدل حج کرے، اُس کے لیے ہر قدم پر سات سو ۷۰۰ نیکیاں
ہیں۔'' “(بہار
شریعت ،جلد 1، صفحہ1042، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟