Muzdalifah Ke Waqoof Mein Tent Ya Sleeping Bed Istemal Karna

مزدلفہ کے وقوف میں ٹینٹ یا سلیپنگ بیڈ استعمال کرنا

مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر:WAT-2793

تاریخ اجراء: 03ذوالحجۃالحرام1445 ھ/10جون2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بعض لوگ مزدلفہ میں ٹینٹ یا سلیپنگ بیڈ  استعمال کرتے ہیں۔ کیا یہ کر سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   مزدلفہ کاوقوف ٹینٹ  کے نیچے یا سلیپنگ بیڈ پر کرنا درست ہے، اس میں شرعاً کوئی ممانعت نہیں۔کتاب ”27 واجباتِ حج“ میں ہے: خیموں میں بھی وقوفِ مزدلفہ ہو سکتا ہے۔" (27 واجباتِ حج، صفحہ95، مطبوعہ :مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم