Mehram Ka Hudood Haram Se Bahar Halaq Karwana

محرم کاحدودحرم سے باہرحلق کروانا

مجیب:ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1061

تاریخ اجراء:12صفرالمظفر1444 ھ/09ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عمرہ کے بعد حدود حرم سے باہر آکر اگر حلق یا تقصیر کی جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عمرہ کے ارکان ادا  کرنے کے بعدمرد  کے لیے  حلق (سرمنڈوانا) یا قصر (کم از کم ایک چوتھائی سر کے بال کم از کم ایک پورے کے برابر کاٹنا) اور عورت کے لیےسر کے کم از کم چوتھائی بالوں سے ایک پورے (انگلی کے تہائی حصہ) کے بقدر قصر کرنا حدود ِ حرم میں ضروری ہے ، حرم کی حدود سے باہر  سر منڈوانے یا بال کٹوانے کی صورت میں دم لاز م ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم