جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟ |
مجیب:مولانا شفیق صاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Aqs:992 |
تاریخ اجراء:15جمادی الثانی 1438ھ/15 مارچ 2017ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے بڑے بھائی پر حج فرض تھا پھر ان کا گاڑی میں حادثہ ہوا جس کی بناء پر وہ جسمانی طور پر معذور ہوگئے ہیں اب وہ حج پر بھی نہیں جاسکتے کیونکہ اب وہ چلنے پھرنے سے معذور ہیں تو کیا ان پر کسی کو حج بدل کروانا لازم ہے یا نہیں ؟ سائل:فیض احمد (رنچھوڑلائن ،کراچی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
پوچھی گئی صورت میں جبکہ وہ خود حج نہیں کرسکتے تو پھر کسی اور کو حج بدل کے لئے بھیجنا لازمی ہے ،کیونکہ جس شخص پر تندرستی کی حالت میں حج فرض ہوا، اور پھر کسی وجہ سے وہ معذور یا اپاہج وغیرہ ایسا ہوگیا کہ خود حج نہیں کر سکتا تو اب اس فریضے کی ادائیگی کے لئے حج بدل کروانا لازمی ہوجاتا ہے ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟
طواف حجر اسود کے بجائے رکن یمانی سے شروع کیا تو کیا حکم ہے؟