مجیب: مولانا فراز مدنی
فتوی نمبر:Web-314
تاریخ اجراء:11شوال المکرم 1443 ھ/13مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا مکہ میں رہنے والےشخص کے
لئے عمرہ کااحرام حدودِ حرم سے باہر جاکر باندھنا ضروری ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مکہ
مکرمہ میں رہنے والا شخص اگر عمرہ کرنا چاہتا ہے ،تو اس کو حدودِ حرم سے
باہر جاکر احرام باندھنا ضروری ہوگا ۔حرم کی حدود کے اندرسے
احرام نہیں باندھ سکتا،حرم کی حدود کے باہر جہاں سے بھی چاہے
احرام باندھ سکتا ہے ، افضل یہ ہے کہ مقامِ تنعیم یعنی
مسجدِ عائشہ سے احرام باندھے۔(ملخص ازستائیس
واجباتِ حج، صفحہ 52،مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟