مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2310
تاریخ اجراء: 16جمادی الثانی1445
ھ/30دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جو شخص مدینہ شریف جائے اور پھر
عمرے کا ارادہ ہو ، تو وہ ذو الحُلَیفہ سے یااس سے پہلے کسی
بھی مقام سے احرام باندھ سکتاہے۔کیونکہ مدینے شریف
سے مکہ پاک آنے والوں کے لیے ذو الحُلَیفہ کا مقام میقات ہے ،
اس جگہ کو ابیارِ علی بھی کہتے ہیں ۔اوریہ
یادرہے کہ احرام باندھنے کے لیے کسی مسجدمیں
جاناضروری نہیں ہے ،مسجدکے علاوہ کسی اور جگہ سے بھی
احرام باندھاجاسکتاہے۔
بہار شریعت میں ہے:" ذُو الحلیفہ: یہ
مدینہ طیبہ کی میقات ہے۔ اس زمانہ میں اس جگہ
کا نام ابیارِ علی ہے۔ ہندوستانی یااور ملک والے حج
سے پہلے اگر مدینہ طیبہ کو جائیں اور وہاں سے پھر مکہ معظمہ کو
تو وہ بھی ذُوالحلیفہ سے احرام باندھیں۔" (بہارشریعت،جلد1،حصہ06،صفحہ1067)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟