Kya Nani Ki Behan Mehram Hai Ya Nahi?

کیا نانی کی بہن محرم ہے یا نہیں؟

مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر:WAT-1186

تاریخ اجراء:24ربیع الاول1444ھ/21اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میرا بیٹا اپنی ماں کی خالہ یعنی اپنی نانی کی بہن کے ساتھ عمرے پر جا سکتا ہے؟جبکہ یہ سفرشرعی مسافت کے مطابق ہے،اور وہ ان کا محرم ہے یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں آپ کا بیٹا اپنی  نانی کی بہن کے لئے محرم ہے،کیونکہ نانی کی بہن ،اصل بعید(پڑنانا)کی فرع قریب(صلبی اولاد)ہے اوراصل بعیدکی فرع قریب محرم بنتی ہے ۔لہذااگرآپ کابیٹابالغ اورباعتمادہے یاکم ازکم مراہق یعنی  بالغ تونہیں ہوالیکن اس کی عمر اسلامی مہینوں کے اعتبار سے 12 سال یا اس سے زیادہ ہے، تووہ نانی کی بہن کے ساتھ بطور محرم ،شرعی مسافت کے مطابق سفر پر جا سکتا ہے، ورنہ نہیں  ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم