Kya Istinja Ke Liye Ahram Utarne Se Dam Wajib Hoga?

کیا استنجاء کے لیے احرام اتارنے سے دم واجب ہوگا ؟

مجیب:عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر:WAT-1110

تاریخ اجراء:27صفرالمظفر1444 ھ/24ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر حالت احرام میں استنجاء کرنے کی حاجت ہو تو اوپر والی چادر اتار کر استنجا کرسکتے ہیں ، اس سے کوئی دم وغیرہ تو واجب نہیں ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   احرام کی حالت میں استنجاء وغیرہ کرنےکےلیے یاویسے ہی  احرام کی چادر اتارنے سے دم یا کسی بھی قسم کا کفارہ لازم  نہیں ہوتا، بلکہ اصل یہ ہے کہ احرام کی حالت  میں سلاہواکپڑانہیں پہن سکتے،لیکن  حالت احرام میں ہروقت دونوں چادریں جسم پرلپیٹ کررکھناضروری نہیں ہے ۔کسی ضرورت کے تحت یابغیرضرورت چادراتاری تواس سے احرام یاعمرے پرکوئی فرق نہیں آئے گا۔ بعض لوگوں میں یہ مشہو رہے کہ احرام کی چادر اتر جائے یا تبدیل کر دی جائے تو عمرہ نہیں ہوتا یا کفارہ وغیرہ لازم آتا ہے، اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم