Kya Ihram Se Bahar Hone Ke Liye Aurat Bhi Halq Karegi ?

کیا احرام سے باہر ہونے کے لئے عورت بھی حلق کرے گی ؟

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1077

تاریخ اجراء: 24صفر المظفر1445 ھ/11ستمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیااحرام سے باہر ہونے کے لئے خواتین حلق کریں گی،اس کا طریقہ کیا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عورت پر حلق نہیں،  اس پر فقط تقصیر واجب  ہے۔تقصیر کا مطلب اس پر کم از کم چوتھائی سر کے بالوں میں سےہر بال کو انگلی کے ایک پورے کے برابر کاٹنا لازم و ضروری ہے اور سنت یہ ہے کہ پورے سر کے بالوں کی تقصیر کی جائے یعنی سر کے تمام بالوں کو ایک پورے برابر کاٹ لیا جائے۔

   صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ”سر میں جتنے بال ہیں ان میں کے چہارم بالوں میں سے کتروانا ضروری ہے، لہٰذا ایک پورہ سے زیادہ کتروائیں کہ بال چھوٹے بڑے ہوتے ہیں ممکن ہے کہ چہارم بالوں میں سب ایک ایک پورا نہ ترشیں۔“(بہارِ شریعت، جلد1، صفحہ 1142، مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم