Kya Farz Hajj Ke Liye Bhi Walidain Se Ijazat Zarori Hai

کیا فرض حج کے لئے بھی والدین سے اجازت ضروری ہے

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-468

تاریخ اجراء:       04صفرالمظفر1444 ھ/01ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرض حج کے لئے بھی والدین سے اجازت ضروری ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   فرض  حج کےلیے والدین کی اجازت ضروری نہیں بلکہ  جس پرحج فرض ہونے کی شرائط پائی جائیں والدین کے منع کرنے کے باوجوداس پرلازم ہے کہ حج پرجائے ۔

   اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ  اس طرح کے سوال کے جواب میں ارشاد میں فرماتے ہیں :”جبکہ زید اپنے ذاتی روپے سے استطاعت رکھتا ہے تو حج اس پر فرض ہے،اور حجِ فرض میں والدین کی اجازت درکار نہیں بلکہ والدین کو ممانعت کا اختیار نہیں، زید پر لازم ہے کہ حج کو چلا جائے اگر چہ والدین مانع ہوں۔(فتاوی رضویہ، جلد10، صفحہ 658، رضا فاؤنڈیشن لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم