Kamar Dard Ki Wajah Se Sai Karne Se Pehle Kuch Dair Laytna

 

کمر درد کی وجہ سے سعی کرنے سے پہلے کچھ دیر لیٹنا

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1799

تاریخ اجراء:16محرم الحرام1446ھ/23جولائی2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میرے کمر میں درد رہتا ہے کافی دیر کھڑا رہوں تو کیا طواف کے بعد سعی سے پہلے تھوڑی دیر لیٹ سکتا ہوں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بیان کردہ  صورت کے مطابق  سعی سے پہلے  کچھ دیر کیلئے لیٹ سکتے ہیں  نیز  اس سے کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہ ہوگا   تاہم چونکہ  طواف کے بعد سعی میں تاخیر نہ  کرنا سنت ہے، لہذا بلاوجہ تاخیر سے بچا جائے۔

   27واجبات حج   اور تفصیلی احکام میں ہے :   مسنون یہ ہے کہ طواف کے بعد سعی میں تاخیر نہ کرے ۔“(27 واجبات حج اور تفصیلی احکام ، صفحہ35، مکتبۃ المدینہ، کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم