مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1713
تاریخ اجراء:18ذوالقعدۃالحرام1445ھ/27مئی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
کعبہ سے لپٹ کر بوسہ لینا، گال لگانا، چومنا، آنکھوں سے لگانایا اس پر ماتھا لگانا کیسا عمل ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کعبہ سے لپٹ کر بوسہ لینا، گال لگانا، چومنا، آنکھوں سے لگانا یاماتھا لگانا ، وغیرہ محبت کے انداز ہیں ، شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کاموں میں کوئی حرج نہیں البتہ حالتِ احرام میں ہوں، تو کعبہ شریف کو لگی ہوئی خوشبو سے بچنا ہوگا یونہی ان کاموں کے لیے کعبہ شریف کے پاس آنے یا وہاں رکے رہنے کے لیے لوگوں کو دھکے دینا ، لوگوں کو اذیت دینا، عورت کو مردوں کے ساتھ جسم ٹکرانا یا مرد کا عورت کے ساتھ جسم ٹکرانا وغیرہ کسی غیر شرعی عمل کی اجازت نہیں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟