مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر: WAT-1557
تاریخ اجراء: 22رمضان المبارک1444 ھ/13اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بہ نظرحالات زمانہ وغلبہ فسادعلما ئے کرام نے فرمایاہے کہ: جوان ساس کو
داماد سے پردہ مناسب ہے اور جوان ساس کے ساتھ خلوت وسفر بھی اختیارنہ
کرے ۔عورت کوچاہیے کہ حتی الامکان اپنے شوہریاقابل
اطمینان عاقل بالغ یا کم از کم مراہق قابل اعتماد محرم نسبی
(جونسب کی وجہ سے محرم ہے ،اس)کے ساتھ سفر کرے ۔ فتاوی
رضویہ شریف میں ہے” علماء نے لکھا ہے کہ جوان ساس کو داماد سے
پردہ مناسب ہے۔ یہی حکم خسر اور بہو کا ہے۔“(فتاوی
رضویہ شریف، جلد22، صفحہ240، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
"مجلس شرعی کے فیصلے
"نامی کتاب میں ہے "بہ نظرحالات زمانہ وغلبہ فسادیہ
فیصلہ کیاگیاکہ :
"عورت حتی الامکان اپنے
شوہریاقابل اطمینان محرم نسبی کے ساتھ سفرکرے اورجوان ساس اپنے
دامادکے ساتھ ،اسی طرح بہواپنے جوان خسرکے ساتھ سفرنہ کرے ۔"(مجلس شرعی کے
فیصلے،ص277،دارالنعمان)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟