مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2654
تاریخ اجراء: 11شوال المکرم1445 ھ/20اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر پیشاب کے بعد قطرے آتے ہوں تو کیا
احرام کے ساتھ انڈر وئیر پہن سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
احرام کی حالت
میں مرد کا سلا ہوا لباس پہننا جائز نہیں،اس سے کفارہ لازم ہوگا ،لہذا
قطرے کی وجہ سے مرد احرام میں انڈر وئیر نہیں پہن
سکتا،البتہ! قطروں سے بچنے کے لئے
بغیر سلا ہوا لنگوٹ پہن لیا جائے اس سے کفارہ لازم نہیں آئے گا
۔
بدائع الصنائع میں ہے” أن المحرم ممنوع عن لبس المخيط“ترجمہ:محرم کو سلا ہوا لباس پہننا ممنوع
ہے۔ (بدائع
الصنائع،کتاب الحج،ج 2،ص 144،دار الکتب العلمیۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟