مجیب:مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3352
تاریخ اجراء: 03جمادی الاخریٰ 1446ھ/06دسمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا احرام کی حالت میں مرد اپنی چادر کو سیفٹی پن لگا سکتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
احرام کی حالت میں مرد کا اپنی چادر کو سیفٹی پن لگانا مکروہ و ناپسندیدہ ہے ، اگر کسی نے لگا لی ، تو خلافِ سنت اور بُرا کیا ، لیکن اس پر کوئی کفارہ لازم نہیں ہو گا ۔
بہار شریعت میں ہے : ” احرام میں یہ باتیں مکروہ ہیں: ۔۔۔ (۲۰) چادر اوڑھ کر اُس کے آنچلوں میں گرہ دے لینا ، جیسے گانتی باندھتے ہیں ، اس طرح یا کسی اورطرح پر ، جبکہ سَر کُھلا ہو ، ورنہ حرام ہے۔ (۲۱) یوہیں تہبند کے دونوں کناروں میں گرہ دینا۔ (۲۲) تہبند باندھ کر کمر بند یا رسّی سے کَسنا۔ “(بہار شریعت ، ج 1،حصہ6 ، ص1079،1080 ، مکتبۃ المدینہ ، کراچی)
رفیق الحرمین میں ہے : ”سُوال : اِحرام میں گِرَہ یا بَکسُوا(سیفٹی پن) یا بٹن لگانا کیسا؟
جواب : خلافِ سنَّت ہے ، لگانے والے نے بُراکیا ، البتّہ دَم وغیرہ نہیں۔“ (رفیق الحرمین ، ص321 ، مکتبۃ المدینہ ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟