Ihram Ki Halat Mein Gale Mein Chashma Latkane Ka Hukum

احرام کی حالت میں گلے میں چشمہ لٹکا نے کا حکم

مجیب:مولانا محمد علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2779

تاریخ اجراء: 01ذوالحجۃالحرام1445 ھ/08جون2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   احرام کی حالت میں گلے میں چشمہ لٹکا نے کا حکم

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   احرام کی حالت میں مرد و عورت دونوں کے لیے گلے میں چشمہ لٹکانا جائز ہے ، اس میں شرعا کوئی حرج نہیں ۔ اس کی نظیر بے سلے ہوئے کپڑے میں لپیٹ کر گلے میں تعویذ ڈالنے  کا مسئلہ ہے فقہائے کرام نے اس کو جائز فرمایا ہے ،تو چشمہ گلے میں لٹکانا بھی بلا شبہ جائز ہے۔

   امام اہلسنت الشاہ امام احمدرضاخان علیہ رحمۃالرحمٰن(متوفی 1340ھ) احرا م کی جائز باتوں میں ارشاد فرماتے ہیں:بے سلے کپڑے میں لپیٹ کر تعویذ گلے میں ڈالنا۔"( فتاوی رضویہ، جلد 10، صفحہ 742، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم