مجیب:مولانا محمد علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2779
تاریخ اجراء: 01ذوالحجۃالحرام1445
ھ/08جون2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
احرام کی حالت میں
گلے میں چشمہ لٹکا نے کا حکم
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
احرام کی حالت میں
مرد و عورت دونوں کے لیے گلے میں چشمہ لٹکانا جائز ہے ، اس میں
شرعا کوئی حرج نہیں ۔ اس کی نظیر بے سلے ہوئے کپڑے
میں لپیٹ کر گلے میں تعویذ ڈالنے کا مسئلہ ہے فقہائے کرام نے اس کو جائز فرمایا
ہے ،تو چشمہ گلے میں لٹکانا بھی بلا شبہ جائز ہے۔
امام اہلسنت الشاہ امام احمدرضاخان علیہ
رحمۃالرحمٰن(متوفی 1340ھ) احرا م کی جائز باتوں میں ارشاد فرماتے
ہیں:بے سلے کپڑے میں لپیٹ کر تعویذ گلے میں ڈالنا۔"( فتاوی رضویہ، جلد 10،
صفحہ 742، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟