مجیب:مولانا محمد نوید چشتی عطاری
فتوی نمبر: WAT-2708
تاریخ اجراء:29شوال المکرم1445 ھ/08مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا احرام کی حالت میں گلے
،ہاتھ یا بازو میں تعویذ پہن سکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
احرام
کی حالت میں گلے یا بازو پر تعویذ باندھنا مکروہ ہے،
اگرچہ بے سلے کپڑے میں لپٹا ہوا ہو ،البتہ بے سلے کپڑے میں لپیٹ
کر گلے میں ڈال لیا جائےتو اس میں حرج نہیں ہے۔
نوٹ:یہ حکم مردوں کےلیےہے ،عورتیں سلے ہوئے
کپڑے اور چمڑے وغیرہ میں تعویذ باندھ کر پہن سکتی ہیں۔
فتاوی رضویہ
میں ہے" احرام میں یہ
باتیں مکروہ ہیں:۔۔۔ بازو یا گلے پر تعویز
باندھنا اگر چہ بے سلے کپڑے میں لپیٹ کر۔۔۔ یہ
باتیں احرام میں جائز ہیں:۔۔۔ بے سلے کپڑے میں
لپیٹ کر تعویز گلے میں ڈالنا۔۔۔ عورت کو چند
باتیں جائز ہیں:۔۔۔ سر وغیرہ پر پٹی
خواہ بازو یا گلے پر تعویز باندھنا اگر چہ سی کر۔" (فتاوی رضویہ،ج
10،ص 735،734، رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟