مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد
عطاری
فتوی نمبر:WAT-2309
تاریخ اجراء: 16جمادی الثانی1445
ھ/30دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
احرام میں اپنے ہاتھ چہرے پر رکھ سکتے
ہیں، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔
لباب
المناسک میں مباحات احرام بیان کرتے ہوئے لکھا ہے:"(ووضع یدہ او
یدہ غیرہ علی راسہ او انفہ )ای بالاتفاق ،لانہ
لایسمی لابسا للراس ولا مغطیا للانف"ترجمہ:اپنا یا
دوسرے کا ہاتھ سر یا ناک پر رکھنے میں بالاتفاق کوئی حرج نہیں
،کیونکہ ایسا کرنے والے کو سر پر پہننے والا یا ناک کو چھپانے
والا نہیں کہا جاتا۔(لباب المناسک، باب الاحرام،فصل:فی
مباحات الاحرام،صفحہ174،مطبوعہ:پشاور)
درمختار
میں ہے:" ولا بأس بتغطية أذنيه وقفاه ووضع
يديه على أنفه بلا ثوب"ترجمہ: کانوں اور گدی کو کو چھپانے
میں حرج نہیں اسی طرح کپڑے کے بغیر فقط ہاتھ ناک پر رکھنے
میں بھی مضائقہ نہیں۔(الدرالمختار،باب
الجنایات فی الحج،جلد2،صفحہ549،دارالفکر،بیروت)
فتاوی رضویہ میں ہے:"
یہ باتیں احرام میں جائز ہیں:…… سر یا ناک پر اپنا
یا دوسرے کا ہاتھ رکھنا۔"(فتاوی رضویہ،
جلد10، صفحہ734، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟