مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2546
تاریخ اجراء: 27شعبان المعظم1445 ھ/09مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
احرام کی حالت میں عورتیں
دستانے پہن سکتی ہیں یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
احرام کی حالت میں عورتوں
کے لئے دستانےاور موزے پہننے کی اجازت ہے،اس میں کوئی حرج
نہیں ہے۔
المبسوط للسرخسی میں ہے” ولا بأس لها أن تلبس القفازين هكذا روي
عن سعد بن أبي وقاص - رضي الله عنه - أنه كان يلبس بناته القفازين في الإحرام“ترجمہ:حالتِ
احرام میں عورت کے لئے دستانے پہننے میں کوئی حرج نہیں ،جیسا
کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے
کہ آپ احرام کی حالت میں اپنی بیٹیوں کو دستانے
پہناتے تھے۔(المبسوط للسرخسی،ج 4،ص 128،دار المعرفۃ،بیروت)
بہار شریعت میں ہے”(احرام
میں ) عورت کو چند باتیں جائز ہیں:۔۔۔
دستانے، موزے، سلے کپڑے پہننا۔“(بہار شریعت،ج1،حصہ 6،ص1083،مکتبۃ
المدینۃ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
کسی غریب محتاج کی مددکرناافضل ہے یانفلی حج کرنا؟
کمیٹی کی رقم سے حج وعمرہ کرسکتے ہیں یانہیں؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جومسجد نبوی میں چالیس نمازیں نہ پڑھ سکا ،اسکا حج مکمل ہوا یانہیں؟
جس پر حج فرض ہو وہ معذور ہو جائے تو کیا اسے حج بدل کروانا ضروری ہے؟
کیا بطور دم دیا جانے والا جانور زندہ ہی شرعی فقیر کو دے سکتے ہیں؟